• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے سعودی عرب میں نصب پیٹریاٹ میزائل اور اثاثہ جات ہٹا دیے

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا نے سعودی عرب میں نصب زمین سے فضا میں مار کرنے والے پیٹریاٹ میزائل سسٹم اور دیگر فوجی اثاثے ہٹانا شروع کر دیے ہیں۔ خلیجی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ فوجی ساز و سامان گزشتہ سال سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے بعد سعودی عرب پہنچایا اور نصب کیا گیا تھا تاہم، اب اسے ہٹایا جا رہا ہے۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ میزائل اور فضائی حملوں سے بچنے کیلئے سعودی عرب میں امریکا نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے پیٹریاٹ میزائل سعودی تیل تنصیبات کی حفاظت کیلئے نصب کیے تھے اور اب ان کی چار بیٹریاں واپس لیجائی جا رہی ہیں۔ ان بیٹریوں کے ساتھ تعینات درجنوں امریکی فوجیوں کو بھی دوسری ذمہ داری پر رکھا جائے گا۔
تازہ ترین