صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ صوبے میں تین دن، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ چار دن پیر، منگل، بدھ، جمعرات لاک ڈاؤن میں نرمی ہوگی، نرمی کے دنوں میں ساری دکانیں اور بازار کھلے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بڑے پلازہ اور شاپنگ سینٹر ساتوں دن بند رہیں گے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب میں نئے فیصلوں سے متعلق نوٹیفکیشن کچھ دیر میں جاری ہو گا۔
پنجاب کے 7 شہروں میں لاک ڈاؤن کی نرمی نہیں کریں گے، چوہان
گزشتہ روز وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت نے اجازت دی تو سات بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن میں نرمی نہیں ہو گی، پنجاب کے بڑے شہروں میں کورونا کیسز بڑھنے پر صوبائی حکومت نے وفاق سے رجوع کرلیا۔
فیاض الحسن چوہان کا الحمراء میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم نے لاک ڈاؤن سے متعلق جو پالیسی دی اس پر عمل کرینگے، صرف ایک نکتہ پر وفاق سے رہنمائی مانگی ہے، بڑے شہروں میں کورونا زیادہ ہے، تجویز بھجوائی ہے کہ وہاں نرمی نہ کی جائے۔