• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: ضلعی انتظامیہ نے دکانیں زبردستی بند کرادیں

راولپنڈی:ضلعی انتظامیہ نے دکانیں زبردستی بند کرادیں


راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ نے بینک روڈ اور صدر کی دکانیں اور مارکیٹیں زبردستی بند کرادیں۔

آج صبح صدر اور بینک روڈ کی دکانیں کھل گئی تھیں، لیکن دو پہر 1 بجے کے قریب ڈی سی آفس کا عملہ آیا، ان کے ہمراہ پولیس بھی تھی۔

ڈی سی آفس کے عملے نے تمام کھلی ہوئی دکانیں بند کرادیں، دکانیں اور مارکیٹیں زبردستی بند کرانے پر تاجروں نے احتجاج کیا۔

تاجروں نے کہا کہ ہم نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے تجویز کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی ہے، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے دکانیں بند کرانے کے بعد کنفیوژن پیدا ہوگئی ہے۔

آج کے دن شہر کے چھوٹے بازاروں کی دکانیں کھلی ہوئی تھیں، کچھ دکانوں پر ایس او پیز پر عمل بھی کیا جارہا تھا، دکانداروں اور سیلز مینوں نے ماسک پہنے ہوئے تھے۔

شہر کے ان چھوٹے بازاروں میں بڑی تعداد ان دکانداروں کی تھی جنہوں نے ماسک پہنے ہوئے تھے اور نہ ہی دستانے پہن رکھے تھے۔

دو روز قبل وزیراعظم عمران خان نے میڈیا بریفنگ میں ہفتے سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا تھا، جس کی اجازت این سی او سی کی میٹنگ میں دی گئی۔

تازہ ترین