اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے فنکا مائکروفنانس بنک کے سی سی او شاہد قاضی نے ملاقات کی اور وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ کیلئے 2ملین روپے کا امدادی چیک پیش کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے فنکا مائیکروفنانس بنک کے ملازمین کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس وقت پوری دنیا کرونا وائرس سے نبردآزما ہے ہمیں بحیثیت قوم، مِلّی جذبے کے ساتھ اس وبا کو شکست دینا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ کڑے امتحان کا وقت ہے کوئی حکومت تنہا اس عفریت کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ شاہ محمود قریشی نے مخیر اور صاحب ثروت حضرات سے درخواست کی کہ وزیر اعظم کرونا ریلیف فنڈ میں دل کھول کر عطیات دیں۔