• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے بلوچستان میں غربت بڑھ گئی،سراج الحق

لاہور (نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ لاک ڈاؤن اور کورونا وبا کی وجہ سے بلوچستان میں خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے لیکن وفاقی حکومت کی طر ف سے اب تک کسی خصوصی امدادی پیکیج کااعلان نہیں کیا گیا،وفاقی حکومت نے بلوچستان کیلئے امدادی پیکیج کااعلان نہیں کیا۔آئندہ بجٹ میں بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے خصوصی فنڈز رکھے جائیں۔موجودہ اور سابقہ حکومتوں نے بلوچستان کے حوالے سے جتنے وعدے کئے تھے وہ پورے نہیں ہوئے۔بلوچستان وسائل سے مالا مال صوبہ ہے مگر یہ وسائل بلوچستان کے عوام پر خرچ نہیں ہورہے۔کورونا وائرس کے شورو غوغا میں گوادر کی ڈویلپمنٹ رک گئی ہے۔لسبیلہ سے کوئٹہ تک سڑک تعمیر نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے ایک سال کے اندر آٹھ ہزار مسافرحادثات کا شکار ہوکر موت کے منہ میں چلے گئے۔سی پیک کے حوالے سے اعلانات بہت ہوئے مگر ان کو ابھی عملی جامہ نہیں پہنایا جاسکا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان کے امرائے اضلاع کے ویڈیولنک پر ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین