• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائزہ خان نے حورین کیساتھ ’مدرز ڈے‘ منالیا

جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’مہرپوش‘ کی ’مہرو‘ (عائزہ خان) نے اپنی بیٹی حورین کے ساتھ ماؤں کا عالمی دن مناتے ہوئے تمام ماؤں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

عائزہ خان نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مدرز ڈے کی مناسبت سے اپنی بیٹی حورین کے ہمراہ کچھ خوبصورت تصاویر شیئر کیں جس میں اداکارہ اور اُن کی بیٹی نے ایک جیسے لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

View this post on Instagram

Happy Mother’s Day!

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on


عائزہ  کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر اُن کی اپنی بیٹی سے اُن کی محبت کو بیان کر رہی ہیں، ایک تصویر میں عائزہ خان اپنی بیٹی حورین کے ماتھے پر بوسہ دے رہی ہیں تو ایک تصویر میں حورین اپنی والدہ کے ہاتھوں کو چُوم کر اُن سے اپنے پیار کا اظہار کر رہی ہے۔

اِس موقع پر عائزہ خان نے تمام ماؤں کو ’مدرز ڈے‘ کی مبارکباد پیش کی اور اپنا ہر دن خاص بنانے کے لیے حورین کا شکریہ بھی ادا کیا۔


اگلی پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ ’دُنیا کی کوئی شہ حورین کی محبت کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔‘


کورونا وائرس کے پیش نظر از خود تنہائی اختیار کرنے والی عائزہ خان آج کل اپنے شوہر دانش تیمور اور دونوں بچوں کے ساتھ قیمتی وقت گُزار رہی ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ماؤں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آج اُن کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

اس دن کو منانے کا مقصد محبت کے خالص ترین رنگ کے لیے ماں کے مقدس ترین رشتے کی عظمت و اہمیت کو اُجاگر کرنا اور ماں کے لیے عقیدت، احترام اور محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔

واضح رہے کہ عائزہ خان جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈراما سیریل ’مہرپوش‘ میں ’مہرو‘ کا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ اُن کے شوہر دانش تیمور اسی ڈرامے میں’شاہ جہاں ‘ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

تازہ ترین