وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےکل صبح 6 سے شام 5 بجے تک دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت دے دی۔
تاجروں سے مذاکرات کے بعد میڈیا بریفنگ میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ وفاقی حکومت رات کو کاروبار کھولنا چاہتی تھی ،جس پر ہم نے اعتراض کیا ۔
انہوں نے کہاکہ پبلک ٹرانسپورٹ ،ائیرپورٹ کھولنے پر بھی میں نے اعتراض کیا، وفاقی حکومت نے ہماری بات تسلیم کی کہ ہمارے لاک ڈاؤن سے فائدہ ہوا ہے۔
سید مراد علی شاہ نے مزید کہاکہ ہم وقت بوقت وفاقی حکومت سے بات کرتے رہے ہیں، عوام کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ کاروبار بند کرنے کا فیصلہ مشکل تھا ، ہمارا دل دکھا، اب واپس کاروبار کھولنے والا فیصلہ بھی انتہائی مشکل ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہاکہ کورونا وائرس کے کیسزاپنے عروج پر ہیں، ہمیں لاک ڈاؤن سے فائدہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ دکانیں صبح 6 سے شام 5 بجے تک کھولی جائیں گی ،شاپنگ سینٹرز اور مالز بند رہیں گے۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ مذہبی اور سماجی اجتماع، کھیلوں کے مقابلوں پر پابندی بدستور جاری رہے گی ،پارکس، شادی ہالز اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔