• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے حال ہی میں ویڈیو کانفرنس ایپ زوم کےمقابلے میں میسنجر رومز فیچر متعارف کرایا ہے۔ فیس بک نے یہ فیچر لاک ڈائون کےدوران صارفین کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے متعارف کروایا ہے ۔اس میںایک وقت میں 50افراد ویڈیو چیٹ کرسکتے ہیں۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ چیٹ میں وہ افراد بھی شامل ہو سکتے ہیں ۔جس کا فیس بک اکائونٹ نہیں ہے۔

فیس بک کے سربراہ مارک زکر برگ کے مطابق میسنجر رومز کمپیوٹر کے ساتھ ساتھ موبائل فون پر بھی استعمال کی جا سکتی ہے اور کسی بھی وقت صارفین اپنے دوستوں اور فیملی ممبران سے ویڈیو چیٹ کرسکتے ہیں۔اور یہ ایپ کمپیوٹر یا فون پر کھلی رہے گی، ویڈیو چیٹ کی دعوت کا لنک موصول ہونے پر ویڈیو چیٹ میں شامل ہو سکتے ہیں اس طرح کوئی اجنبی ویڈیو چیٹ میں شامل نہیں ہو سکتا۔

اس کے علاوہ ویڈیو چیٹ کے لیے دعوتی لنک فیس بک یا میسنجر ایپ نہ ہونے کی صورت میں خود بہ خود برائوزرمیں کھل جائے گا اور اس طر ح وہ صارف بھی ویڈیو چیٹ میں شامل ہوجائے گا ،جس کا فیس بک یا میسنجر اکائونٹ نہیں ہے ۔

تازہ ترین
تازہ ترین