• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس اور ہالینڈ کا یورپی یونین کی سخت تجارتی شرائط کا مطالبہ

برسلز: جم برنسن

پیرس: وکٹر مالیلیٹ

فرانس اور ہالینڈ نے یورپی یونین کےتجارتی سودوں میں ماحولیاتی اورلیبرکے معیاروں پر سختی سے عمل درآمد کے لئے مشترکہ مطالبہ جاری کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ اس بلاک کو پولیس کی ضرورت ہے کہ وہ اس ملک کی سرگرمیوں کو اس کی مارکیٹ تک ترجیحی رسائی دے سکے۔

فرانس اور ہالینڈ نے ایسی تجاویز تیار کی ہیں جن میں یورپی یو نین پر زو ر دیا گیا ہے کہ وہ ایسے ممالک کے خلاف زیادہ ٹیرف عائد کریں جو پائیدار ترقیاتی دعوؤں کا تمسخر اڑاتے ہیں۔دونوں ممالک یورپی کمیشن کو یورپی یونین کے غیر رکن ممالک کی کاربن فوٹ پرنٹ پر مبنی درآمدات پر ٹیکس کے نفاذ کاربن بارڈر ایڈجسٹمنٹ میکانزم کے منصوبوں کے ساتھ آگے بڑھنے کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔

فرانسیسی اور ڈچ تجارت کی وزارتوں کی جانب سے تیار کردہ ایک دستاویز میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کو زیادہ پرجوش تجارت اور پائیدار ترقی کے دور کی کوشش کرنی چاہئے اور اس پر عمل درآمد کو یقینی بنانا چاہئے۔تجارتی پالیسی کے آلات ماحولیاتی اور مزدوروں کے بین الاقوامی معیار کے نفاذ کے لئے اضافی فائدہ فراہم کرسکتے ہیں۔

یہ مطالبہ آزادانہ تجارت کے لئے روایتی طور پر سب سے زیادہ سازگاریورپی یونین کے ایک رکن ملک گار ہالینڈ اور فرانس جسے مسابقتی دباؤ کے حوالے سے دیرینہ تحفظات ہیں کہ کسانوں اور صنعتی بنیادوں کوتجارتی لبرلائزیشن کا درجہ دیا جاسکتا ہے، کے مابین ایک غیر معمولی اتحاد کی نشاندہی کرتا ہے ۔

ڈچ حکومت کو اندرون ملک تجارتی معاہدوں کے خلاف ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے: یورپی یونین اور کینیڈا کے مابین ہونے والے معاہدے نے رواں سال کے اوائل میں پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں ہونے والے بہت کم ووٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ معاہدے پر آئندہ ہفتے ڈچ سینیٹ کی سماعت ہوگی۔

توقع کی جا رہی ہے کہ فرانکو ڈچ نوٹ کووڈ - 19 وبائی مرض کے بعد یورپی یونین اپنی معاشی اور تجارتی پالیسی پر دوبارہ غور کرنے کے بارے میں وسیع تر بحث و مباحثہ کرےگا۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ سپلائی کی ٹوٹی چین اور طبی قلت نے اس خود مختار یورپ کے لئے ان کی دلیل کو تقویت بخشی ہے جو ہائی ٹیک صنعتوں میں سرمایہ کاری کرتا ہے اوراس کے قواعد پر عمل پیرا ہونے کے لئے تیار نہ ہونے والوں کے لئے اس کی مارکیٹ تک رسائی کو روکتا ہے۔

یورپی یونین کے تجارتی کمشنر فل ہوگن نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی کمپنیوں کو نقصان پہنچانے والےغیر منصفانہ مسابقت سے نمٹنے کے دوران اس بات کو یقینی بنانے کے لئے توازن قائم کرنے کی ضرورت ہوگی کہ یورپی معیشت تجارت کے ثمرات کو حاصل کرنا جاری رکھے ۔

ایک تجارتی معاہدہ جس کے بارے میں کمیشن نے گذشتہ سال جنوبی امریکی مرکوسور بلاک کے ساتھ کامیابی کے ساتھ بات چیت کی تھی ، اسے یورپی یونین کے متعدد ممالک میں سیاسی اور مقبول ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہے،ایمیزون میں جنگلات کی کٹائی کی بڑھتی ہوئی شرح اور گائے کے گوشت کی درآمد کے بارے میں خدشات جو مقامی پروڈیوسروں کے ساتھ مقابلہ کرتے ہیں،سے اشتعال پیدا ہوا۔

ڈچ وزیر تجارت سگریڈ کاگ اور ان کے فرانسیسی ہم منصب ژان بپٹسٹ لیموین نے گذشتہ ماہ یورپی یونین کے دیگر رکن ممالک کو بتایا کہ وہ مشترکہ منصوبے پر کام کر رہے تھے۔یورپی سفارت کاروں نے کہا کہ اس متن کو ، جو یورپی یونین کی خفیہ زبان میں ’نان پیپر‘ کے نام سے جانا جاتا ہے ، کو گذشتہ ہفتے حتمی شکل دی گئی تھی اور آنے والے دنوں میںرکن ممالک میں اس کی تقسیم کی جائے گی۔

دستاویز سے پتہ چلتا ہے کہ یوروپی یونین کے تجارت کے معاہدے کو اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ معاہدوں میں استحکام کی ذمہ داریوں جیسا کہ جیسے ماحولیات کی تبدیلی کے وعدوں اور بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن کے معاہدوں کا احترام کو پورا کرنے کے سلسلے میں ممالک کی کارکردگی کے مطابق ٹیرف میں اضافے یاکمی ہوگی۔

فرانکو ڈچ کی تجویز میں ان ممالک کے ساتھ یوروپی یونین اپنے تجارتی معاہدوں کے پائیدار ترقیاتی دور کو عملی جامہ پہنانے میں پیشرفت کے مطابق مصنوعات پر محصولات میں بتدریج کمی کرنا شامل ہے۔برسلز ان شرائط کی خلاف ورزی کی صورت میں "محصولات میں اضافے کے قابل ہو جائے گا۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ تجارتی معاہدوں کے اختتام کے متعدد سال بعد کچھ شراکت دار ممالک میں ٹی ایس ڈی کے وعدوں کی تعمیل میں پیشرفت کی کمی کے پیش نظر یوروپی یونین کو یہ عزائم بڑھانا چاہئے اور اس پر عملدرآمد کو بہتر بنانا چاہئے۔

منصوبے بلاک کے موجودہ تجارتی معاہدوں میں لیبراور ماحولیاتی قوانین کو نافذ کرنے میں دشواری پر مایوسی کی عکاسی کرتے ہیں۔ برسلز کا جنوبی کوریا کے ساتھ مستقل تنازع ہے جس کے بارے میں یورپی یونین کا استدلال ہے کہ اس ملک کی آئی ایل او کنونشنز کا احترام کرنے میں ناکامی ہے۔

اس مقالے میں پیرس2016 ماحولیات کے معاہدے کو کسی بھی تجارتی معاہدے کی بنیادی شرط ہونے کا مطالبہ کیا گیا ہے ،یہ کہتے ہوئے کہ انسانی حقوق کا احترام اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے خلاف جنگ کو بھی اسی حیثیت سے اٹھانا چاہئے۔

یورپی یونین کے موجودہ تجارتی معاہدے کو جدید اوردوبارہ بات چیت کرنے کی صورت میں ، پیرس معاہدہ اور اس کی قانونی پابندیوں کو لازمی عناصر کا حصہ بننا چاہئے۔

تازہ ترین