لاہور میں پولیس نے چھٹی کے روز پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے 49 ملزمان گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے۔
ایس ایس پی آپریشنز لاہور فیصل شہزاد کے مطابق سٹی ڈویژن سے 12 پتنگ باز اور5 پتنگ فروش گرفتار کیے گئے۔
فیصل شہزاد نے بتایا کہ کینٹ ڈویژن سے 3،ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے8 پتنگ باز گرفتار کیے گئے، سول لائنز ڈویژن سے 8، اقبال ٹاؤن سے4 جبکہ صدر ڈویژن سے 8 پتنگ بازوں کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے 300 سے زائد پتنگیں، 6 چرخیاں، 28 پنی ڈور، 8 گچھی ڈور اور پتنگ سازی کا سامان برآمد ہوا۔