• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، بازاروں میں خریداروں کا رش، قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ

پشاور(صباح نیوز) پشاورکے بازاروں میں اتوار کے روز بھی خریداروں کا بے تحاشا رش لگا رہا اور بڑے پیمانے پر رمضان المبارک اور عید الفطر کیلئے خریداری کی گئی تاہم قیمتوں میں اضافے سے خریداروں کو مشکلات پیش آئیں ۔تفصیلات کے مطابق لاک ڈائون میں نرمی کے بعد پشاورکے بازاروں میں خریداروں کا رش لگا رہا جن میں خواتین اور بچوں کی تعداد بہت زیادہ تھی ۔اتوار کی صبح سے ہی پشاورکے بازاروں میں خریداروں کا رش لگ گیا اور اندرون شہر بازاروں میں خریداری عروج پر رہی جبکہ افطاری کے بعد بھی خریداری کا سلسلہ جاری رہا تاہم مختلف اشیائے خورد ونوش سمیت ملبوسات اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہونے پر خریداری میں مشکلات پیش آئیں ۔اس حوالے سے شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ عوام کو ر یلیف مل سکے ۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال پشاور میں مختلف ملبوسات کی قیمتوں میں 100فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔
تازہ ترین