• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احساس پروگرام، مستحقین میں 91 ارب سے زائد رقم کی تقسیم

حکومت کی جانب سے  لاک ڈاؤن کے دوران مستحق افراد میں رقوم کی تقسیم کے حوالے سے شروع کئے گئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ملک بھر میں اب تک 91 ارب 21 کروڑ 30 لاکھ روپے تقسیم کئےجا چکے ہیں۔

احساس ایمرجنسی کیش کی تقسیم کے اعداد و شمار کے مطابق چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے 74 لاکھ 79 ہزار خاندانوں میں احساس ایمرجنسی کیش تقسیم کیا گیا۔

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت سندھ میں 23 لاکھ 98 ہزار خاندانوں کو  28 ارب 9 کروڑ 87 لاکھ روپے دئیے گئے۔

آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں 31 لاکھ 53 ہزار خاندانوں میں 38 ارب 40 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے۔

خیبرپختوانخوا میں 13 لاکھ 72 ہزار خاندانوں میں  16 ارب 98 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے جبکہ اسلام آباد میں 28 ہزار سے زائد خاندانوں میں 35 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے۔

اسی طرح رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں 3 لاکھ 48 ہزار خاندانوں کو  4 ارب 57 کروڑ روپے دئیے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق گلگت بلتستان میں 50 ہزار سے زائد خاندانوں میں  64 کروڑ سے زائد رقم تقسیم کی گئی جبکہ آزاد کشمیر میں 1 لاکھ 26 ہزار مستحقین میں 57 کروڑ روپے کی امدادی رقم تقسیم کی گئی۔

احساس ایمرجنسی کیش کی تقسیم کے اعداد و شمار کے مطابق پہلی کیٹگری کے تحت 54 ارب 28 کروڑ روپے سے زائد کی رقم 44 لاکھ سے زائد افراد میں تقسیم کی گئی۔ پہلی کیٹگری میں احساس کفالت صارفین بھی شامل ہیں۔

اسی طرح دوسری کیٹگری میں 8171 پر ایس ایم ایس سے صارفین کی نشاندہی کی گئی جس کے تحت 35 ارب 30 کروڑ سے زائد رقم  29 لاکھ سے زائد افراد میں تقسیم کی گئی۔

احساس ایمرجنسی کیش پروگارم کی 8 مئی سے شروع ہونے والی تیسری کیٹگری کے تحت صارفین کی نشاندہی بذریعہ ضلعی انتظامیہ کی گئی۔

تیسری کیٹگری کے تحت ایک لاکھ 34 ہزار افراد میں ایک ارب 30 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم نے لاک ڈاؤن کے دوران مستحق افراد کو بارہ ہزار روپے فی خاندان دینے کااعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مستحقین میں ایک سو چوالیس ارب روپے کی رقم تقسیم کی جائے گی۔

تازہ ترین