• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ویٹ لفٹنگ کوچ علی اسلم چودھری نے ہدایت دی ہے کہ ویٹ لفٹنگ کھلاڑی اپنی فزیکل فٹنس برقرار رکھنے کے لئے گھروں میں ہی تربیت میں مصروف رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ویٹ لفٹنگ انڈور کھیل ہے، انفرادی طور کھلاڑی اپنی تربیت کرتے ہیں، ہر کھلاڑی کے پاس ورزش کا تھوڑا بہت سامان گھروں میں بھی موجود ہوتا ہے۔قومی کوچ علی اسلم چودھری نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے ایشین گیمز، کامن ویلتھ گیمز، ساؤتھ ایشین گیمز کے علاوہ کئی انٹرنیشنل سطح پر ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں میڈلز حاصل کر رکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ برس ساؤتھ ایشین گیمز پاکستان میں منعقد ہوں گی جس کی تیاری بھی بہت ضروری ہے اور حکومتی سطح پر بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔

سیکریٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے بعد کی صورتحال پاکستان ہاکی کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہو گی کیونکہ ہاکی پر اس کے انتہائی منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔آصف باجوہ نے کہا کہ پاکستان ہاکی پہلے ہی زوال کا شکار تھی، اب مزید مسائل کا سامنا ہو گا کیونکہ ایونٹس اس وقت رکے ہو ئے ہیں، تمام پروگرامز التواء کا شکار ہیں اور جب سرگرمیاں شروع ہوں گی تو ہمیں فوری طور پر سینئرز اور جونیئرز کی سرگرمیاں شروع کرنا ہوں گی۔

پی ایچ ایف کو مالی مسائل کا سامنا
سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے عہدے داروں کا احمد علی راجپوت، محمد بخش مہر ا کے ساتھ لیا گیا گروپ

انہوں نے مزیدکہا کہ بیرون ملک بھی ٹیموں کو بھیجنا ہو گا، یکے بعد دیگرے ایونٹس میں شرکت کرنا ہو گی اور اس کے لیے خطیر رقم درکار ہو گی جس کا حصول ہی ایک چیلنج ہو گا،سابق ہاکی اولمپئن رائو سلیم ناظم نے کہاہے کہ ملک میں قومی کھیل ہاکی کو بچانے کے لئے سیاست کو ختم کرکے ایمانداری کے ساتھ میرٹ کو فروغ دینا ہوگا۔ وہ وڈیو لنک کی مدد سے لاہور سے میڈیا سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ ہاکی پاکستان کا قومی کھیلہے مگر بدقسمتی سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی بھاگ دوڑ ایسے لوگوں کے ہاتھ میں ہےجو اس کے اہل نہیں ،نہوں نے ضلعی سطح سے لےکر قومی سطح تک سیاست کو فروغ دیا، میرٹ کا کوئی خاص خیال نہیں رکھا گیا اور نہ ہی اس کھیل کی بہتری کے لئے کوئی کام کیا جس سے ملک میں ہاکی کا ٹیلنٹ ضائع ہوتا گیا۔مختلف حکومتوںنے ہاکی کی ترقی کے لئے 2008 ء سے اب تک ایک ارب سے زائد رقوم فراہم کی، لیکن ہاکی کی ترقی کے لئے ایمانداری کے ساتھ اقدامات نہیں کئے گئے ہاکی میں سیاست کو ختم کرکے قومی سوچ کو اپنانا ہوگا، کھلاڑیوں کی سلیکشن اور دیگر فیصلے میرٹ کی بنیاد پر کرنے ہونگے۔

سابق ہاکی اولمپئن اور کے ایچ اےکے نائب صدر کامران اشرف کی والدہ اور مرحوم انٹر نیشنل ہاکی امپائر چوہدری محمد اشرف کی اہلیہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی انہیں سوسائٹی قبرستان طارق روڈ میں سپر دخاک کیا گیا، ان کے سوئم کے سلسلے میں کامران اشرف کی قیام گاہ ایس100بلاک تو پی ای سی ایچ ایس میں ہفتے کو بعد نماز عصر تا مغرب قر آن خوانی کا اہتمام کیا گیا ، مرحومہ کے انتقال پر پی ایچ ایف کے صدر خالد کھوکھر، سکریٹری جنرل آصف باجوہ، سابق کپتان حنیف خان، کے ایچ اے کے سکریٹری سید حیدر حسین، سابق کپتان اصلاح الدین، حسن سردار،انٹر نیشنل ہاکی کھلاڑی محمد علی خان، جان محمد، مبشر مختار اور دیگر نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔پہلی ایشین بیس بال فائیو چیمپئن شپ جو اس ماہ ملائیشیا میں کھیلی جانی تھی ملتوی کردی گئی ہے،پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ کے مطابق اب یہ چیمپئن شپ ستمبر اور یا اکتوبر میں کھیلی جائے گی۔ 

پی ایچ ایف کو مالی مسائل کا سامنا
سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین چیف سکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کو ہیلپ لائن کی آفیشل کٹ پیش کررہے ہیں

حتمی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ سید فخر علی شاہ کے مطابق پاکستان کی سینئر اور جونیئر دونوں ٹیمیں ایونٹ میں شریک ہوں گی ۔ ایونٹ کی دونوں کیٹیگریز کی ٹاپ ٹیمیں دسمبر میں شیڈول پہلے بیس بال فائیو ورلڈ کپ میں شرکت کی اہل ہوں گی۔ سید فخر علی شاہ نے مزید بتایا کہ ورلڈ بیس بال سافٹ بال کنفیڈیریشن نے پہلی بار بیس بال5 گیم متعارف کرائی ہے اوریوتھ اولمپک میں شامل ہے جس میں مرد و خواتین یکساں تعداد میں ٹیم میں شامل ہوتے ہیں اس لئے 8 کھلاڑیوں پر مشتمل ہر ٹیم میں چار مرد اور چار ہی خواتین کھلاڑیوں کا ہونا لازمی ہوگا جبکہ ایک میچ میں 5 کھلاڑی حصہ لیتے ہیں جس میں سے کسی ایک جنس کے کم ازکم 2 کھلاڑی ہونا ضروری ہیں۔ 

کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باعث مشکلات سے دوچارمستحق کھلاڑیوں،کوچز، امپائرزاوراسپورٹس آرگنائزرکیلئے کراچی اسپورٹس فورم کیجانب سے راشن بیگز،فیس ماسک، سینیٹائزر اور دیگراشیاء فراہم کرنے کی مہم میں اب سماجی خدمات کے حوالے سے عالمی شہرت یافتہ دنیا کی سب سے بڑی فلاحی تنظیم لائنزکلب انٹرنیشنل ڈسڑکٹ 305 ساؤتھ کے ہم خیال سابق گورنرلائن انورجاوید اور انکے ساتھی گورنرز نے اپنی خدمات اور تعاون پیش کردیا ہے اس ضمن میں لائن انور جاویدکا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال میں سب سے پہلے کراچی اسپورٹس فورم نے مشکلات سے دوچار کھلاڑیوں، کوچز، امپائرز اور اسپورٹس آرگنائزر کی داد رسی کا بیڑا اٹھایا کے ایس ایف کے عہدیداران اور رضاکار کورونا وائرس کے خطرات کے باوجود جس طرح انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت دن رات اس نیک مقصد کی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں وہ ملکی سطح پر ایک مثال ہے لائن انور جاوید نے مزیدکہاکہ ہم پاکستان میں اس عالمی وباء کے متاثرہ کھلاڑیوں اور گراؤنڈ اسٹاف کی مدد کیلئے کے ایس ایف کیجانب سے کی گئی ہرکاوش میں آئندہ بھی اپنا بھرپورکردار ادا کریں گے کے ایس ایف کے چیئرمین آصف عظیم کاکہنا ہے کہ لائنزکلب انٹرنیشنل کے ساتھ ساتھ پاکستان کے رفاہی اداروں میں ایک معتبر نام عالمگیرویلفیئرٹرسٹ انٹرنیشنل کے چیئرمین چودھری نثاراحمد نے بھی موجودہ حالات کے باعث بیروزگار ہونے والے کھلاڑیوں اور انکی سفیدپوش فیملیز کی داد رسی کیلئے اپنی بھرپورمعاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ خدمت خلق کے اس کارخیر میں ہم کے ایس ایف کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں آصف عظیم نے ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان، فاؤنڈیشن پبلک اسکول، ٹیولپس،منال فوڈز پرائیوٹ لیمیٹڈاورکوہ نور سوپ اینڈ ڈیٹرجنٹ سمیت مختلف سماجی و فلاحی بہبود کے اداروں کیجانب سے حوصلہ افزائی اور تعاون فراہم کرنے پرانکے سربراہان کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ مخیرحضرات اور اداروں کی سرپرستی سے فورم کیجانب سے مہم کے تیسرے مرحلے میں مستحق کھلاڑیوں میں عید گفٹس کی تقسیم کاعمل 25 رمضان سے شروع کیا جارہا ہے۔ 

جس کیلئے تیاریوں کاآغاز کردیا گیا ہے دریں اثناء کے ایس ایف کے چیف آرگنائزر سید وسیم ہاشمی نے کہا ہے کہ ر مضان پیکج راشن بیگز کی تقسیم کے دوسرے مرحلے کیلئے ہمیں لائنزکلب انٹرنیشنل کے سابق گورنر انورجاوید نے 150 راشن بیگز اور200 آٹے کے تھیلے فراہم کئے عالمگیرویلفیئرٹرسٹ کے چیئرمین چودھری نثار احمد کیجانب سے فورم کو 500 ہینڈ سینیٹائزرز دئیے گئے جبکہ ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی محترمہ سعدیہ راشد نے رمضان پیکج کیلئے 250 روح افزاء کی بوتلیں اور فاؤنڈیشن پبلک اسکول کی مسز یاسمین رضا منہاس اور ٹیولپس کی محترمہ ریحانہ سیف نے 50 پچاس راشن بیگز فراہم کئے وسیم ہاشمی کے مطابق فطار کے وقت سیکیورٹی اہلکاروں میں کھجوریں جبکہ لاک ڈاؤن کے دوران رات کے اوقات میں مختلف شاہراؤں پر ڈیوٹی دینے والے پولیس کے جوانوں میں چائے کی تقسیم جاری ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین