پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاق پر شدید تنقید کے بعد مل بیٹھنے کی دعوت دے دی۔
قومی اسمبلی سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ بیک ڈور بیٹھنے کو بھی تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم صاحب آپ اپنی بیٹنگ لائن کو تبدیل کریں، ان لوگوں کو فرنٹ پر لائیں جو سمجھدار اور تجربہ کار ہوں جنہیں تمیز ہو۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ ہم دنیا بھر میں جاکر کہنے کو تیار ہیں کہ ہمارا وزیراعظم عمران خان ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ کشمیر کا مسئلہ ہو یا کورونا وائرس کا عمران خان ہمارا اور پاکستان کا وزیراعظم بننے کو تیار نہیں، وہ اسی میں خوش ہے کہ وہ پی ٹی آئی کا وزیراعظم ہے۔
بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم کنفیوژ ہے، غائب ہے، وہ ذمہ داری ادا نہیں کر رہا۔