پشاور میں جنگ جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
جنگ، جیو اور دی نیوز کے دفاتر کے سامنے ہونے والے اس مظاہرے میں جنگ، جیو اور دی نیوز کے صحافیوں اور کارکنوں سمیت مرکزی جمعیت اہلحدیث کے صوبائی ناظم اعلیٰ اور سابق ایم پی اے ڈاکٹر ذاکر شاہ نے بھی شرکت کی۔
مظاہرین نے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کو انتقامی کارروائی قرار دیا۔
سابق ایم پی اے ڈاکٹر ذاکر شاہ نے مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ ملک میں احتساب کے نام پر انتقام کا بازار گرم ہے۔