امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ کاروبار کی بندش سے بے روزگاری اور مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ عید الفطر پر غریبوں، بیواؤں اور یتیموں کا خاص خیال رکھا جائے۔
ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کوسہولتیں دے تو ملک معاشی بحران سے نکل سکتا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ صنعتکاروں اور تاجروں میں ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ظالمانہ ٹیکس نظام نے کاروباری طبقے اور عام لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت لاک ڈاؤن کے ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے میں ناکام رہی ہے۔