• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا پر پارلیمنٹ کا اجلاس رسمی نہیں بامعنی ہونا چاہئے، رحمان ملک

اسلام آباد( عاصم یاسین )سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹرعبدالرحمن ملک نے پیر کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق اور وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کو ملک کی بہتری کے لئے اپنی قراردادوں کو اپنانے کے لئے خطوط لکھے اور کہا کہ پارلیمنٹ کاکووڈ19پر سیشن رسمی نہیں بامعنی اور نتیجہ خیز ہونا چاہئے، سینیٹرعبدالرحمن ملک نے کہا بدقسمتی سے ہمارے ملک میں کورونا وائرس میں تیزی سےاضافہ ہورہا ہےکیونکہ سماجی فاصلے کاکوئی وجود نہیں اور لاک ڈاؤن کے بارے میں حکومت کنفیوژ ہے،انہوں نے کہا حکومتی اقدامات غیر سنجیدہ ہیں

تازہ ترین