• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں بم دھماکہ، پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی

پشاور میں بم دھماکہ، پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی 


پشاور(نمائندہ جنگ)پشاور کے علاقہ ہشت نگری اشرف روڈ میں سٹرک کنارے نصب کے گئے بم کے دھماکے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے نامعلوم دہشتگردوں نے تخریب کاری کی غرض سے بارودی مواد شاپنگ بیگ میں چھپاکر اشرف روڈ پر سڑک کنارے رکھا تھاجو دن کے 10بجے زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا بم دھماکے کی زد میں آکرڈیوٹی پر موجود دو ٹریفک پولیس اہلکارنعیم اور قیصر،ایک دکاندار اور راہ گیر بھی زخمی ہوگئے،ٹارگٹ ٹریفک پولیس اہلکار تھے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں بارودی مواد 500گرام کا تھا اور اس سے دیسی ساخت کا بم بنایا گیا تھا جسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑایا گیا۔اس بم کو شاپنگ بیگ میں چھپاکر سڑک کے کنارے رکھا گیا تھا اور اسکا ٹارگٹ ٹریفک پولیس اہلکار ہی تھے جو اسی جگہ ہر روز کھڑے ہوکر ڈیوٹی کرتے تھے۔سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

تازہ ترین