• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشکلات کا شکار ہیں ، حکومت ملک بھر کے فنکاروں کو امداد دے، پاکستان میوزیشنز آرٹسٹ ایسوسی ایشن

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) پاکستان میوزیشنز آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین شبیہہ سین نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا کورونا کرائسسز پر فنکاروں کے احتجاج پر نوٹس اور امداد کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں، نظر انداز ہونے والے طبقے تک امداد نہ پہنچنے پر افسوس ہے۔ نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبیہہ سین نے کہا ہے کہ گلوکار،سازندے،قوال گروپس ،لوک فنکار نظر انداز ہوئے،ان فنکاروں کی بڑی تعداد کرائے کے مکانوں میں رہائش پذیر ہے، کام نہ ہونے کی وجہ سے دو ماہ سے مشکلات کا شکار ہیں، صدر مملکت عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان ، وزیر اطلاعات شبلی فراز اور معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ ہمارے مطالبات پرتوجہ دیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت کے اعلان کے مطابق اس امداد کا اطلاق سنگرز، میوزیشنز،قوال اور نعت خواں پر کیا جائے،حکومت پاکستان اس امدادی پیکج کا اطلاق تمام صوبوں اور وفاق کے فنکاروں پر کرئے۔اس موقع پرگلوکار شیری بخشی نے کہا کہ فنکار پاکستان کا سفید پوش طبقہ ہے حکومت سے مطالبہ ہے کہ فوری طور پر امداد کا اعلان کیا جائے۔
تازہ ترین