شیخوپورہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں قتل،ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں ملوث ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق سگین وارداتوں ملوث ابوسفیان کو نشاندہی کے لیے لے جایا جارہا تھا کہ چک 40 قریب اس کے 4 ساتھیوں نے ابوسفیان کو چھڑانے کے لیے پولیس وین پر فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم کے ساتھی فرار ہوگئے۔
ابو سفیان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا۔جس کوفوری طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایاجارہا تھا، لیکن وہ راستے ہی میں دم توڑ گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاوس بھجوا دی۔