• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولنگر: کالعدم داعش کے 2 دہشت گرد گرفتار


کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک کارروائی کے دوران پنجاب کے شہر بہاول نگرمیں کالعدم تنظیم داعش سےتعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ بنانے کے لیے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر اور آئی ای ڈیز برآمد ہوئی ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد شہر میں اہم حساس مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی، داعش کےلیے کام کرنے والا دہشت گرد گرفتار

کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے کالعدم تنظیم داعش کے دہشت گردوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین