• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیسر ٹاؤن سے داعش کے 4 دہشت گرد گرفتار، دستی بم اور اسلحہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلشن معمارپولیس نے تیسر ٹاؤن سے کالعدم تنظیم داعش کے 4 دہشت گردوں عبداللہ عرف حمزہ، وسیم، نوید، وقار اور مدثرکو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق دہشت گردوں کو انٹیلی جنس کی بنیاد پر تیسر ٹاؤن میں ایک کمپاؤنڈ میں کامیاب آپریشن کے بعد گرفتار کیاگیا، گرفتار دہشتگردوں سے دستی بم، غیرقانونی اسلحہ، درجنوں گولیاں اور زیرِ استعمال لیپ ٹاپ برآمد، پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو داعش میں شمولیت کے لئے ان کی ذہن سازی اور مختلف طریقوں سے ترغیب دیتے تھے،ملزمان کیخلاف دہشتگردی اور ٹیلی گراف ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات کا اندراج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے،پولیس ملزمان کا کرائم ریکارڈجمع کر رہی ہے۔

تازہ ترین