• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی آرٹسٹ وقاص احمد شائق نے ترک صدر طیب اردوان کا اُن کی والدہ کے ہمراہ خصوصی پورٹریٹ بنا کر خراج تحسین پیش کردیا۔

وقاص احمد کی جانب سے سوشل میڈیا پر ’عظیم ماں کا عظیم‘ بیٹا کے کیپشن سے شیئر کی جانے والے پورٹریٹ کے بارے میں بتایا ہے کہ وہ یہ پورٹریٹ طیب اردوان کو بطور تحفہ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔


خصوصی پورٹریٹ ترک صدر کو بجھوائے جانے کے سلسلے میں وقاص طیب اردوان کی ٹیم سے مستقل رابطے میں ہیں۔

وقاص کا کہنا ہے کہ طیب اردوان آج کے دور کے عظیم مسلم لیڈر ہیں اور میرے پسندیدہ سیاسی رہنما ہیں۔


اس سے قبل بھی وقاص عالمی رہنماؤں سمیت پاکستانی سیاستدانوں کی بھی تصویر کشی کر چکے ہیں ۔

برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد کے موقع پر بھی وقاص نے رنگین پینسلوں کا استعمال کرتے ہوئے برطانوی شاہی جوڑے کا پورٹریٹ ترتیب دیا تھا جس میں کیٹ میڈلٹن کا لباس پاکستانی جھنڈے جیسا سبز رنگ ہے جبکہ ولیم نے نیلا کوٹ زیب تن کیا ہوا ہے۔

سعودی ولی عہد کے پاکستانی دورے کے موقع پر وقاص کا تیار کردہ پورٹریٹ چیئر میں سینٹ صادق سنجرانی نے پیش کیا۔

سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی وقاص سے ملاقات کر چکے ہیں جس کے بعد انہوں نے وقاص کے لئے ٹوئٹ بھی کیا۔

ملاقات میں وقاص نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور میجر آصف غفور کا پورٹریٹ پیش کیا تھا۔

تازہ ترین