پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف جنگ جیو، دی نیوز کے ورکرز نے آج بھی احتجاج کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ میر شکیل کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا۔
راولپنڈی میں جنگ بلڈنگ کے سامنے ایڈیٹر انچیف جنگ اور جیو کی گرفتاری کے خلاف احتجاج جاری رہا۔
احتجاج میں صحافیوں کے ہمراہ دیگر تنظیموں کے ارکان بھی شریک ہوئے۔
مظاہرین نے عزم ظاہر کیا کہ میر شکیل الرحمٰن کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ گرفتاری میر شکیل کے حوصلے کو پست نہ کرسکی۔
ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کا عزم بھی بلند ہے اور ان کے احتجاج میں ہر اگلے روز شدت آرہی ہے۔