اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے منگل کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز جا کر شوگر اسکینڈل کے تحقیقاتی کمیشن کے روبرو اپنا موقف پیش کیا، ای سی سی فیصلوں کے حوالے سے بیان بھی قلمبند کرایا۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر نے بتایا کہ میرے ساتھ سوال جواب میں یہ ذکر ہوا ہے کہ رپورٹ جلد فائنل ہو جائے گی۔
کمیشن کی رپورٹ میں پتا چلے گا کہ چینی اسمگل ہوئی یا نہیں؟ چند دن کی بات ہے، سب کو پتا چل جائے گا کہ عمران خان اور باقی لوگوں میں کیا فرق ہے۔
اسد عمر نے خود کمیشن کے سامنے پیش ہونے کی درخواست کی تھی۔ اپنی ٹویٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے مجھے اور وزیراعظم عمران خان کو چینی انکوائری کمیشن میں بلانے کا مطالبہ کیا ہے، وزیراعظم سے نہیں، بلکہ اگر کوئی سوال ہے تو وہ مجھ سے پوچھا جائے ۔عمران خاں قوم کومایوس نہیں کریں گے۔