نیب نے ایل این جی اسکینڈل کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کو کل طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی اور ان کے بیٹےکو نیب راولپنڈی میں کل طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب شاہد خاقان اوراُن کے بیٹے سے مبینہ اکاؤنٹ ٹرانزیکشنز کے بارے میں سوالات کرے گا۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹ میں ٹرانزیکشنز مبینہ طور پر ایل این جی معاہدوں کے دوران ہوئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی سے وہ پرانے سوالات بھی ہوں گے جن کے جوابات نہیں دیے گئےتھے۔
نیب نے اختیارات کے غلط استعمال پر عبوری ریفرنس عدالت میں دائر کر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی سمیت 9 ملزمان کے نام ایل این جی کیس میں ای سی ایل میں شامل ہیں۔