اسلام آباد (این این آئی)ایل این جی کیس میں (ن )لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کو بیٹے عبد اللہ شاہد سمیت(آج) جمعرات کو نیب دفتر میں طلب کر لیا گیا۔سابق وزیر اعظم کو ضمنی ریفرنس پر سوالنامہ دیا جائیگا،ریفرنس میں 9 ملزمان نامزد ہیں میڈیا رپورٹ کے مطابق ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی کو ضمنی ریفرنس پر سوال نامہ دیا جائے گا، نیب کے تیار کردہ سوالنامہ میں جو سوالات شامل کئے گئے ہیں ان میں پوچھا گیا کہ اکائونٹ میں اربوں روپے کی ٹرانزیکشنز کس مد میں ہوئیں، ٹرانزیکشنز ایل این جی معاہدوں کے دوران ہوئیں، جسمانی ریمانڈ کے دوران جن سوالات کے جواب نہیں دئیے گئے وہ بھی دیں سمیت دیگر شامل ہیں۔