• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے بالی ووڈ میں 51 برس مکمل کرلیے ہیں۔

تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر امیتابھ بچن نے اپنی نئی آنے والے فلم ’گلابو ستابو‘ کی کچھ تصاویر کا ایک فوٹو کولاج شیئر کیا۔


انسٹاگرام پر شیئر کردہ فوٹو کولاج میں امیتابھ بچن موٹی ناک، ہائی پاور کی بڑی سی عینک، ماتھے پر شکن اور گھونگریالی سفید داڑھی کے ساتھ ایک نئے روپ میں نظر آرہے ہیں۔

1969میں بالی ووڈ میں فلم ’سات ہندوستانی‘ سے اپنے کریئر کا آغاز کرنے والے امیتابھ بچن نے اِس فوٹو کولاج کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے فلم انڈسٹری میں 51 برس مکمل ہوگئے ہیں۔‘

بھارتی اداکار نے لکھا کہ ’اِس لمبے عرصے کے دوران میری زندگی میں بہت سی تبدیلیاں آئیں، بہت سے چیلنجز کا بھی سامنا کیا اور اب میرے لیے ایک بڑا چیلنج میری نئی آنے والی فلم ’گلابو ستابو‘ کی ڈیجیٹل ریلیز ہے جو رواں سال 12جون کوایمیزون پرائم پر دُنیا بھر کے 200 سے زائد ممالک میں پیش کی جائے گی۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’اِس چیلنج کا حصہ بننا میرے لیے ایک اعزاز ہے۔‘

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھارتی تجزیہ کار ترن آدرش نے ٹوئٹر پر امیتابھ بچن کے اس نئے روپ میں تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’فلم گلابو ستابو 24 اپریل 2020 کو ریلیز کی جائےگی۔‘

بھارتی اداکار ایوشمان کھرانہ جو کہ ’گلابو ستابو‘ میں امیتابھ بچن کے کرائے دار کا کردار بنھا رہے ہیں اپنے مزاحیہ کردار سے اِس فلم کو مزید دلچسپ بنائیں گے۔

واضح رہے کہ دُنیا بھر کی طرح کورونا وائرس کی وجہ سے بھارت میں ہونے والے لاک ڈاؤن کے باعث فلم ’گلا بو ستابو‘ ریلیز ہونے میں تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

تازہ ترین