• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ گھریلو تشدد کی شکار ’فاطمہ‘ کی آواز بن گئیں

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف گھریلو تشدد کا شکار ہونے والی خاتون فاطمہ کی آواز بن گئی ہیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کترینہ کیف نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں اداکارہ نے ’میں ہوں فاطمہ‘ لکھا ہے۔


اِس تصویر کے ساتھ ہی اداکارہ نے ایک اہم پیغام بھی جاری کیا ہے، انہوں نے لکھا کہ ’آج میں فاطمہ کی آواز بنی ہوں اور اُن تمام متاثرین کی آواز ہوں جو گھریلو تشدد کا شکار ہوتی ہیں لیکن نہ تو کوئی اُن کی آواز بلند کرنے والا ہے اور نہ ہی کوئی اُن کی آوازوں کو سُننے والا ہے۔‘

گزشتہ 20 سال سے گھریلو زیادتی کے خلاف لڑنے والی این جی او کا ذکر کرتے ہوئے کترینہ نے لکھا کہ’اِن مسائل کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے اِس این جی او کے وسائل پر دباؤ بڑھتا جارہا ہے۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’ہمیں گھریلو تشدد سے خواتین کو بچانے کے لیے فنڈز جمع کرنے میں این جی او کی مدد کرنی ہوگی۔‘

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مداحوں کو این جی او کو فنڈز جمع کرانے کا طریقہ بھی بتایا ہے۔

آخر میں اُنہوں نے اِس مہم میں بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ، جھانوی کپور اور تبو کو بھی گھریلو تشدد سے متاثر ہونے والی خواتین کی آواز بننے کے لیے نامزد کیا ہے۔

تازہ ترین