وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے سوال اٹھایا ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن کا کہنے والی اپوزیشن بتائے کہ اس نے کورونا وائرس سے متعلق کیا پلان ترتیب دیا ہے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کیا اپوزیشن چاہتی ہے کہ پورے ملک میں لاک ڈاؤن لگادیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ آسانی سے کہہ دیا جاتا ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے، اپوزیشن بتائے کہ ان کا کووڈ 19 پلان کیا ہے؟
یہ بھی پڑھیے: ’’اٹھارویں ترمیم کا جائزہ لینے میں کوئی مضائقہ نہیں‘‘
شبلی فراز نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ سندھ حکومت نے مساجد میں نمازیوں کی آمد پر پابندی لگائی، اپوزیشن بتائے کہ کیا ہم بھی مساجد بند کردیں؟
وفاقی وزیر نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب قومی اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن نے بلایا تو ان کی قیادت نے اس میں شرکت کیوں نہیں کی؟
سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اشرافیہ اسی مائنڈ سیٹ کا نام ہے کہ آپ خود گھروں میں بیٹھیں اور دوسروں کو جھونک دیں۔