سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، جس سے ایس آئی یو ٹی کے ڈائیلاسز، ٹرانسپلانٹ اور کینسر کے مریض متاثر ہوئے ہیں۔
ترجمان ایس آئی یو ٹی نے کہا کہ گزشتہ ہفتے گردے اور کینسر کے کورونا سے متاثر مزید 55 مریض اسپتال میں داخل ہوئے۔
ترجمان نے کہا کہ ایس آئی یو ٹی میں قوت مدافعت کی کمی کے 16ہزار سے زائد مریض ہیں۔
ایس آئی یو ٹی میں ہر ہفتے دو سے تین بار مفت ڈائیلاسز سیشن فراہم کئے جاتے ہیں۔
ترجمان ایس آئی یو ٹی نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر 2 ڈائیلاسز کے مریض کورونا سے متاثرہو رہے ہیں، جبکہ وقت کے ساتھ اس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔