امیر جماعت اسلامی سرا ج الحق نے کہا ہے کہ کشمیر برطانیہ کا پیدا کردہ مسئلہ ہے اور اس کے حل کی ذمہ داری بھی سب سے زیادہ برطانیہ پر عائد ہوتی ہے۔
اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر سے ملاقات میں سراج الحق نے کہا کہ برطانیہ مقبوضہ کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن ختم کروانے اور انسانی حقوق کی پامالی رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
سراج الحق نے برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات کے دوران برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات پر اظہار افسوس بھی کیا۔
برطانوی سفیر نے کورونا متاثرین کے لیے جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔