کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے سینئر وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی موت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں ، سابق صدر بیمار ہیں اور صحتیاب ہو رہے ہیں ۔ جمعرات کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچنے کے لئے سابق صدر آصف علی زرداری احتیاط سے کام لے رہیں ہیں ، سابق صدر کسی سے ملاقات نہیں کر رہے ہیں ، سابق صدر اپنے گھر میں ہی مقیم ہیں ، آصف علی زرداری کی موت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں ، سابق صدر بیمار ہیں اور صحتیاب ہو رہے ہیں ۔