• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان عباسی سے ٹیکس، بنک اکاونٹس، اہلخانہ کے اثاثوں کا ریکارڈ طلب

شاہد خاقان عباسی سے ٹیکس، بنک اکاونٹس، اہلخانہ کے اثاثوں کا ریکارڈ طلب 


اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) نیب نے شاہد خاقان عباسی سے ٹیکس، بنک اکاونٹس کی تفصیلات، اہلخانہ کے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔سابق وزیراعظم نیب دفتر پیش، ایک بار پھر ایل این جی کیس میں اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کرادیا،بعد ازاں نیب آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےشاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ جب بھی اسمبلی میں یا کسی چینل پربولیں تو نیب بلالیتا ہے اور گھر بیٹھے رہیں تو نیب خاموش رہتا ہے، جمعرات کو نیب راولپنڈی کی جانب سے ایل این جی سکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں طلب کرنے پر شاہد خاقان عباسی نیب دفتر پیش ہوئے اور ایک بار پھر ایل این جی کیس میں اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کرادیا۔ ذرائع کے مطابق نیب کی کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم نے شاہد خاقان عباسی کو سوالنامہ دے دیا جس میں ضمنی ریفرنس کے لیے اکٹھے کیے گئے شواہد پر سوال پوچھے گئے، سوالنامے میں کیا گیا کہ اکاونٹ میں اربوں روپے کی ٹرانزیکشنز کس مد میں ہوئیں؟ ٹرانزیکشنز ایل این جی معاہدوں کے دوران ہوئیں ؟ جسمانی ریمانڈ کے دوران جن سوالات کے جواب نہیں دیے گئے وہ بھی دیں۔

تازہ ترین