پشاور(نیوزرپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج علی گوہر نے قاتلانہ حملے کے دوران چار افراد کو زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرلی ملزم کی جانب سے کامران الاسلام قاضی ایڈووکیٹ نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم عاطف پر الزام ہے کہ اس نے کچھ عرصہ قبل دیگر ساتھیوں کے ہمراہ تعمیراتی کام کی جگہ پر دھاوا بول کراندھا دھند فائرنگ کی جس کے باعث اشتیاق احمد، عامر، مفرق خان اور منیر وغیرہ زخمی ہوگئے تھے۔ جس پر ملزم کے خلاف قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کیا گیا۔ملزم نے مقامی عدالت میں ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر کی اور عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔