• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر صحت تیمور جھگڑا سے کوہاٹ اور کوہستان اپر و لوئر کے ممبران اسمبلی کی ملاقات

پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا سے کوہاٹ اور کوہستان کے ممبران صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر قانون سلطان محمد خان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں صحت کے شعبے سے متعلق علاقائی مسائل اور دیگر امور زیر بحث آئے۔ عوامی نمائندگان نے اپنے علاقے میں کورونا سے متعلق اقدامات سے وزیر صحت کو آگاہ کیا۔ ضیاء اللہ خان بنگش نے کوہاٹ میں کورونا انسداد کے لیے کیے گئے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔ اور مزید طبی عملے کی تعیناتی کی استدعا کی۔ کوہستان کے نمائندگان نے کوہستان اپر، لوئر اور کولئی پالس میں پولیس اور طبی عملے کی تعداد بڑھانے صحت سہولیات کی مزید فراہمی کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر وزیر صحت نے وفد کو ہر ممکن اقدامات اٹھانے اور عوام کے صحت سے متعلق مسائل کو جلد سے جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
تازہ ترین