• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

SBP آئندہ 2 ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کریگا


اسٹیٹ بینک آف پاکستان آئندہ 2 ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا، پالیسی ریٹ 9 فیصد ہے۔

ذرائع کے مطابق مالیاتی شعبہ کے پالیسی ریٹ میں50 سے 150 بیسسز پوائنٹس کمی کے اندازے ہیں،جبکہ صدر ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثار نے شرح سود میں 4 فیصد کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

میاں انجم نثار کا کہنا ہے کہ پالیسی ریٹ 5 فیصد کیا جائے اور اس ریٹ میں آہستہ آہستہ نہیں ایک مرتبہ کمی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقےبینکوں کو 12 فیصد مارک اپ ادا کررہا ہے، پاکستان کی بی تھری ریٹنگ کم کرنے کا موڈیز جائزہ لے رہا ہے۔

تازہ ترین