• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجل کیساتھ قرنطینہ میری خوش قسمتی ہے، ثمرہ رضا میر

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کی ساس ثمرہ رضا میر نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بہو کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کردیا۔

انسٹاگرام پر جاری کردہ پیغام کے ساتھ ثمرہ رضا میر نے اپنی بہو سجل علی کے ہمراہ اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں دونوں ساس بہو بہت خوش نظر آرہی ہیں۔


ثمرہ رضا میر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’یہ میری خوش قسمتی ہے کہ قرنطینہ میں میری سب سے پیاری سجل میرے ساتھ ہے۔‘

اُنہوں نے سجل علی کو اپنی سب سے بہترین دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ رمضان میرے لیے سب سے اچھا ہے۔‘

یاد رہے کہ احد رضا میر کی والدہ ثمرہ رضا میر اپنی بہو سجل علی کے لیے اکثر سوشل میڈیا پر محبت بھرے پیغامات جاری کرتی نظر آتی ہیں۔












View this post on Instagram

This pic also has my heart #mybestfriend

A post shared by MamaMir (@maamaamir) on


دوسری جانب سجل علی بھی اپنی ساس کے لیے وہی احساسات رکھتی ہیں جو وہ اپنی بہو کے لیے رکھتی ہیں۔

اداکارہ نے مدرز ڈے کے موقع پر اپنے ہاتھوں سے اپنی ساس کا خاکہ تیار کیا تھا۔


واضح رہے کہ سجل علی رواں سال پاکستان کے نامور اداکار احد رضا میر کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔ 

تازہ ترین