• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم اظہر کی آواز میں ’فاصلوں کو تکلف‘

پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار عاصم اظہر نے اپنی سحر انگیز آواز میں مشہور نعت ’فاصلوں کو تکلف‘ پڑھی ہے ۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے از خود تنہائی اختیار کیے گلوکار عاصم اظہر اکثر ماضی کے مشہور گانے گاکر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کی دِل جیت نظر آتے ہیں لیکن اب گلوکار نے ماہ صیام کی مناسبت سے اپنے مداحوں کے لیے اپنی خوبصورت آواز میں مشہور نعت ’فاصلوں کو تکلف‘ پڑھ لی۔

View this post on Instagram

Hum bhi bay bas nahi, bay sahara nahi

A post shared by Asim Azhar (@asimazhar) on


تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کردہ ویڈیو میں عاصم اظہر نے شہرہ آفاق نعت ’فاصلوں کو تکلف‘ کے چند بول پڑھ کر اپنی آواز میں بھی اِس مشہور نعت کو مقبول کردیا۔

گلوکار کی آواز میں پڑھی جانے والی نعت کے چند بول کی ویڈیو کو اب تک ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ معروف نعت خواں قاری وحید ظفر قاسمی کی آواز میں پڑھی جانے والی نعت ’فاصلوں کو تکلف‘ کو عاصم اظہر کی خوبصورت آواز میں بھی خوب پسند کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین