مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے خلاف ایک اور جھوٹا ریفرنس بناکر حکومت کی کرپشن نہیں چھپے گی۔
مریم اورنگزیب نے شریف خاندان کے خلاف نیب کے نئے ریفرنس کی تیاری کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کا ذرائع سے خبر چلوانے کا مقصد صرف میڈیا ٹرائل اور ہتک کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال سے نیب نیازی گٹھ جوڑ شریف خاندان کو نشانہ بنائے ہوئے ہے، لیکن ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ بنی گالہ کے بارے میں سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا، وہ نیب کو نظر نہیں آئے گا، عمران صاحب کو کن کن ممالک سے کن کن کرداروں نے خفیہ فنڈنگ کی؟ نیب پوچھنے کی جرات کرے۔