• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای سی سی نے مزدور ریلیف پیکیج کے طریقہ کار کی منظوری دے دی

ای سی سی نے مزدور ریلیف پیکیج کے طریقہ کار کی منظوری دے دی، متاثرہ مزدوروں کی رجسٹریشن صرف احساس مزدور پورٹل کے ذریعے کی جائے گی۔

مزدوروں کو احساس لیبر کیٹگری فور کے تحت رجسٹرڈ کیا جائے گا، کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مزدوروں کو فی کس 12 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں ای سی سی نے مزدور ریلیف پیکیج کے طریقہ کار کی منظوری دے دی۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کو مزدور ریلیف پیکیج کے لیے 75 ارب روپے جاری کیے جاچکے ہیں۔

وزیر اعظم نے مزدور ریلیف پیکیج کے لیے 200 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، متاثرہ مزدوروں کی رجسٹریشن صرف احساس مزدور پورٹل کے ذریعے کی جائے گی۔

مزدوروں کو احساس لیبر کیٹگری فور کے تحت رجسٹرڈ کیا جائے گا، مزدور کیٹیگری فور کی کوالیفیکیشن کیٹگری تھری کے ذریعے چیک کی جائے گی، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں کے مستحقین میں رقوم تقسیم کی جائیں گی۔

تازہ ترین