• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حنا پرویز کے مریم نواز کا ارطغرل سے موازنہ پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سرکاری ٹی وی پر دکھائے جانے والے ترک ڈرامہ سیریل کے پاکستان بھرمیں چرچے ہورہے ہیں۔ اس ڈرامے پر تبصرہ کرنے والوں میں مسلم لیگ نون کی رہنما اوررکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کے ایک دعویٰ نے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں کا انبار لگادیا ہے۔ اور صارفین وہ سب کہہ رہے ہیں جس کی شاید حنا کو توقع بھی نہ ہوگی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حنا پرویز نے لکھا کہ آج کل میں ’ارطغرل غازی‘ دیکھ رہی ہوں اور مریم نواز ارطغرل جیسی قائدانہ صلاحیتوں کی مالک ہیں‘۔انہوں نے مزید لکھا کہ ارطغرل کی خوبیوں یعنی اپنے خدا پر مضبوط ایمان، حوصلہ، بہادری، بدترین حالات میں بھی ہمت نہ ہارنا، اچھے اور برے لوگوں کی پہچان، سب لوگوں کی مخالفت کے باوجود اپنے مقصد پر کھڑے رہنا جیسی خوبیوں کی مریم نواز بھی مالک ہیں۔حنا پرویز کو شاید اندازہ نہیں تھا کہ ان کا یہ دعویٰ سوشل میڈیا صارفین خصوصا مخالف جماعتوں سے وابستگی رکھنے والوں پر بجلی بن کر گرے گا۔ جیسے ہی ان کا ٹویٹ سامنے آیا صارفین نے اس دعوی کا پوسٹ مارٹم کرنا شروع کردیا۔ایک صارف وسیم رضانے لکھا کہ کوئی شہباز شریف جیسا چچا بھی ہے ارطغرل کا جو بیک ڈور “طاقتور حلقوں” کے ساتھ ڈیل بھی کرتا ہو؟عدیل راجہ نے پوچھا کیا واقعی ارطغرل تھا؟ کہیں منی ہیسٹ تو نہیں دیکھ لیا؟شمائل نے پوچھا یہ سب کرنے کا کتنا معاوضہ ملتا ہے؟زید چٹھہ نے لکھا کہ ارطغرل ڈرامے میں مریم کا کردار ارطغرل غازی جیسا نہیں بلکہ یہ العزیز امیر حلب کی معشوقہ اسماء کا سا ہے جو ناصر اور ٹائٹوس صلیبیوں کی بھیجی گئی ہے۔ہلکا ہلک نے لکھا کہ یہ ٹویٹ مریم نے اپنی اس غلام کے اکاؤنٹ سے خود کی ہے۔نہ تو ارطغرل نے کیلیبری ایجاد کیا، نہ جعلی ٹرسٹ ڈیڈ بنوائی، نہ میڈیکل کالج سے سیلف فائنانس کی سیٹ پر باہر ہوا، نہ قطریوں سے تعلق، نہ ہی وہ جھوٹا اور مکار، نہ ہی وہ کبھی گیرج گیا۔

تازہ ترین