• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریف فیملی کیخلاف 7 ارب کا منی لانڈرنگ کا نیا ریفرنس تیار، جاتی امرا زمین جعلسازی سے لینے کا الزام، توشہ خانہ ریفرنس، نواز، زرداری، گیلانی طلب

توشہ خانہ ریفرنس، نواز، زرداری، گیلانی طلب


اسلام آباد ،لاہور(این این آئی،جنگ نیوز) نیب لاہور نے شریف خاندان کیخلاف رائیونڈ جاتی امرا میں ہزاروں کنال اراضی کو جعلسازی سے حاصل کرنے کے الزام پر تحقیقات کاآغازکردیا ریفرنس میں 16ملزمان، 4وعدہ معاف گواہ اور 100گواہان ، مرکزی ملزمان میں نوازشریف، شہبازشریف، مریم نواز شامل ہیں۔

نیب لاہور کی جانب سے تیار کئے گئے 300 سے زائد صفحات پر مشتمل ریفرنس میں اہم دستاویزات شامل ہیں،توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے نواز شریف اور آصف علی زرداری کو طلب کر لیا۔

شریف خاندان کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ اور غیر قانونی طریقے سے پیسہ بنا نے سے متعلق 7 ارب کا ایک اور ریفرنس تیار کر لیا گیا، شریف خاندان کیخلاف ریفرنس مبینہ منی لانڈرنگ اور غیر قانونی طریقے سے پیسہ بنا نے سے متعلق ہے۔

آصف زرداری کے کلفٹن میں گھر ضبط کرنے کیخلاف اعتراض پر نیب کو 21مئی تک جواب جمع کر انیکی ہدایت کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے نواز شریف اور آصف علی زرداری کو طلب کر لیا، سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی بھی توشہ خانہ ریفرنس میں 29 مئی کو عدالت پیش ہوں گے۔

جعلی اکاؤنٹس کیس میں اہم پیشرفت، توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت کے دوران نیب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ آصف زرداری اور نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی سے غیر قانونی طور پر گاڑیاں حاصل کیں، آصف زرداری نے گاڑیوں کی صرف 15 فیصد ادائیگی کی، رقم جعلی اکاونٹس کے ذریعے ادا کی گئی۔ 

نیب کے مطابق آصف زرداری کو بطور صدر، لیبیا اور یو اے ای سے بھی گاڑیاں تحفے میں ملیں، آصف زرداری نے گاڑیاں توشہ خانہ میں جمع کرانے کے بجائے خود استعمال کیں۔

نیب کی جانب سے نواز شریف سے متعلق عدالت کو بتایا گیا کہ سال 2008 میں وہ کسی بھی سرکاری عہدے پر نہیں تھے، اس کے باوجود نواز شریف کو بغیر کوئی درخواست دیئے توشہ خانے سے سرکاری گاڑی مہیا کی گئی۔

تازہ ترین