اسلام آباد(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت سے کورونا پالیسی کا گلہ کیا کرنا، میں حکومت سے پوچھنا چاہوں گا کہ کیا انکے پاس کوئی معاشی، زرعی یا خارجہ پالیسی ہے؟ صرف ایک پالیسی ہے کہ اپنے چہیتوں اور سوشل میڈیا کے جیالوں کو جو اپوزیشن کو گالیاں دیتے ہیں، انہیں وزارتوں کے عہدے کیسے بانٹنے ہیں،3 مہینے ہوگئے لیکن اب تک کورونا سے متعلق کوئی پالیسی نہیں کہ کس طریقے سے اس وبا کا سامنا کرنا ہے، حکومت نے کسی سے مشاورت کرنے کی زحمت کی ، قوم کو آگاہ کیا، ماہرین کی بات سنی نہیں ایسا کچھ نہیں کیا،انہوں نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی جلد واپسی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ عید پر واپسی کے خواہشمند لوگوں کو جلد لایا جائے، حکومت صحت کے انفرا اسٹرکچر کی صلاحیت میں اضافہ کرے اور پنجاب میں بلدیاتی حکومت کو بحال کیا جائے۔