• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب ذرائع سے خبریں چلانے کا مقصد میڈیا ٹرائل ہے، مریم اورنگزیب

نیب ذرائع سے خبریں چلانے کا مقصد میڈیا ٹرائل ہے، مریم اورنگزیب 


لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیب کے ہر کیس اور ریفرنس کے پیچھے صرف آٹا چینی چور عمران صاحب کا چہرہ ہے، نیب کا ذرائع سے خبر چلوانے کا مقصد صرف میڈیا ٹرائل اور ہتک کرنا ہے، شریف خاندان کے خلاف ایک اور جھوٹا ریفرنس بناکر بھی عمران صاحب کی کرپشن نہیں چھپے گی، جمعہ کے روز شریف خاندان کے خلاف نیب کے نئے ریفرنس کی تیاری کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب کو عوام کے آٹا چینی چوری میں 507 ارب کا عمران صاحب کا ڈاکہ نظر نہیں آتا شریف خاندان ، نواز شریف ، شہباز شریف مسلم لیگ ن کے خلاف جھوٹے ریفرنس بنا کر نیب نیازی گٹھ جوڑ کا جھوٹا بیانیہ اب نہیں بک سکتا، دو اڑھائی سال سے نیب نیازی گٹھ جوڑ شریف خاندان کو نشانہ بنائے ہوئے ہے، نیب نیازی گٹھ جوڑ ہرطرح کی دھونس، دھاندلی اور دباو کے باوجود ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکا ۔


تازہ ترین