• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتصادی خرابی،انویسٹرز3ارب ڈالرز پاکستان سے باہر لے گئے، اسحاق ڈار

لندن (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملکی اقتصادی خرابی کے باعث انویسٹرز 3 ارب ڈالرز پاکستان سے واپس باہر لے گئے،حکومت ان انویسٹرز کے نام اور دیا گیا منافع کیا قوم کو بتائے گی؟ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہاکہ عمران نیازی حکومت نے جولائی 2019 سے .5 پر ڈالرز اکٹھے کئے اور رقم 3 ارب 70کروڑ ڈالرز لئے جس میں سے ملکی اقتصادی خرابی کے باعث 3 ارب ڈالرز انویسٹر پاکستان سے واپس باہر لے گئے۔
تازہ ترین