قومی احتساب بیورو (نیب) کے حکام نے ادارے کے تمام اعلیٰ افسران کو نیب آفیشلز کی جانب سے بنائے گئے واٹس ایپ گروپس ختم کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
نیب ہیڈ آفس سے اس ضمن میں مراسلہ جاری کیا گیا ہے، تمام ڈائریکٹر جنرلز، ایڈیشنل ڈائریکٹرز اور پراسیکیوشن ونگ کو خط بھیجا گیا۔
واٹس ایپ گروپس میں نیب کی معلومات، پالیسی معاملات، سرکاری خط و کتابت بھی شیئر کیے جا رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیئے: نیب اختیارات میں کمی کا حکومتی مسودہ تیار
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ پریکٹس نیب قوانین ٹی سی ایس کے سیکشن 10 کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہے۔