اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفا رمیشن ٹیکنا لوجی بورڈ کا بینہ ڈویژن نے واٹس ایپ کو ہیک کئے جانے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو ایڈ وائزری جاری کردی ہے۔
کابینہ ڈویژن کے جاری کردہ آ فس میمو ر نڈم میں کہا گیا ہے کہ یہ رپورٹ ہوا ہے کہ بعض سر کاری افسروں کو واٹس ایپ والے نمبر پر ایس ایم ایس مو صول ہو ر ہا ہے جس میں ایک لنک کو کلک کرنے کا کہا جا تا ہے ۔ اس میں ایک واٹس ایپ کوڈ بھی د یا جا تا ہے ۔
یہ بھی کہا جا تا ہے کہ یہ کوڈ کسی دوسرے سے شیئر نہ کیا جا ئے ۔ اگر صارف یہ کلک کردے تو انہیں ایک انٹر نیشنل کال موصول ہوتی ہے ۔
یہ کال اٹینڈ کرنے سے ہیکرزاس صارف کی آئی ڈی اور ان کے واٹس ایپ کا مکمل ڈیٹا اپنے پاس ٹرانسفر کر لیتے ہیں ۔