وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہبازگل کا کہنا ہے کہ حکومت کی پالیسی سوائے پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے ساری دنیا کو سمجھ آ رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ایک بیان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او وہی سب کہہ رہا ہے جو کب سے وزیراعظم کہہ رہے ہیں۔
معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ ہمیں اپنی زندگی کو وباء کے ساتھ مینج کرنا ہے۔
انہوں نے مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں مسلم لیگ نون کا نام لیے بغیر کہا کہ آپ 10سال پنجاب اور5 سال وفاق میں حکومت کرنے کے بعد چھوڑ کر گئے تھے تو 100ٹیسٹ یومیہ کی کیپیسٹی تھی جسے موجودہ حکومت نے تقریباً 20 ہزار تک بڑھایا ہے۔
شہباز گل نے کہا کہ آپکی توجہ مالٹوں، اقاموں، پاناموں کی بجائے صحت پر ہوتی تو میاں صاحب کا ان ’اسٹیٹ آف آرٹ‘ اسپتالوں میں علاج نہ ہو جاتا جو 2017ء سے فنکشنل ہیں۔