اداکارہ و ماڈل سجل علی نے فکر انگیز عنوان کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کردی۔
سجل علی دیگر فنکاروں کی طرح لاک ڈاؤن میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں ہی موجود ہیں جبکہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے مداحوں کی دلچسپی کے لیے کوئی نہ کوئی پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔
اس مرتبہ فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے اپنی ایک تصویر شائع کی جس کے ساتھ انہوں نے ایک فکر انگیز جملہ بھی لکھا۔
’الف‘ کی اداکارہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’میں پیچھے مڑ کر نہیں دیکھتی، جب تک کوئی اچھا نظارہ نہ ہو۔‘
یہ بھی پڑھیے: ’’سجل کیساتھ قرنطینہ میری خوش قسمتی ہے‘‘
سجل علی نے اپنے اس پیغام کے ساتھ ایک تصویر بھی شائع کی جو ممکنہ طور پر ایک گاڑی کی ہے جس میں بیٹھ کر وہ پیچھے کی جانب دیکھ رہی ہیں۔
واضح رہےکہ ادکارہ سجل علی مارچ کے مہینے میں اداکار احد رضا میر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں تھیں۔